چینی کمپنی رویول اگلے ماہ دنیا کا پہلا فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون پیش کررہی ہے (فوٹو: بشکریہ رویول)
بیجنگ: چین کی ایک غیرمعروف کمپنی نے اگلے ماہ کے آخر میں دنیا کا پہلا فولڈنگ اسکرین اسمارٹ فون فروخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نہ صرف تجزیہ کاروں کو حیران کردیا بلکہ اس نے سام سنگ اور ہواوے جیسی کمپنیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جو ایک عرصے سے ایسے فون پر کام کررہی ہیں۔
چینی کمپنی رویول نے اپنے بل پر لچک دار ڈسپلے والی ایمولیڈ ٹیکنالوجی وضع کی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے اسمارٹ فون تیار کیا ہے جو ایک وقت میں فون بھی ہے اور ٹیبلٹ کا کام بھی کرتا ہے۔ کھل جانے کے بعد اسمارٹ فون کا اسکرین 7.8 انچ اسکرین تک پہنچتا ہے۔ ڈسپلے کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ دو لاکھ مرتبہ بھی کھلنے اور بند ہونے کے بعد خراب نہیں ہوتا۔ اس ماڈل کو فلیکس پائی کا نام دیا گیا ہے۔
سے بلاشبہ دنیا کا پہلا تہہ ہوجانے والا اسکرین فون کہا جاسکتا ہے جسے رویو ٹیکنالوجی ریلیز کرے گی تاہم تجزیہ کاروں نے اس کے ڈیزائن کو بہت بے کشش قرار دیا ہے۔
نئے فون کے آپریٹنگ سسٹم کو واٹر او ایس کا نام دیا گیا ہے جو اینڈروئڈ نائن پائی کے متبادل ہے۔ اسمارٹ فون کو دسمبر کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جن کی قیمتیں 1300 ڈالر برائے 128 جی بی اور 256 جی بی کی قیمت 1469 ڈالر رکھی گئی ہی
No comments:
Post a Comment